• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے کارندوں اور مفرور سمیت30ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،گٹکا برآمد کرلیا ، تفصیلات کے مطابق گذری پولیس نے شہباز کمرشل کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں اسماعیل اور اسکے ساتھی امام دین ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی نمبرپانچ ندی بند کے قریب مقابلے کے بعدزخمی حالت میں عظیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،کھوکھراپار پولیس نے فہیم احمد انصاری کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم نے سال 2016میں فائرنگ کرکے عبداللہ فہد شیخ کو قتل کیا تھا ،اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم خلیل الرحمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دکانوں کے تالے توڑ کر کئی وارداتیں کرچکا ہے، گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مفرور ملزمان طارق، عدیل اور انس کو گرفتار کرلیا،سعید آباد پولیس نے محمد حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے گٹکے کے 940پیکٹ برآمد کرتے ہوئے پک اپ نمبر KV-2177 قبضے میں لے لی گئی ، عوامی کالونی پولیس نے علی زمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا ، بن قاسم پولیس نے علی رضا کو گرفتار کرکے اسلحہ ، فریئر پولیس نے عمر حمزہ کو گرفتار کے چرس، پاک کالونی پولیس نےلیاری گینگ کے اہم ملزم ساحل مراد عرف بچہ اور وقاص کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کیا۔علاوہ ازیں پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مفرور سمیت 16 ملزمان کو گرفتا رکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین