• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

اعصاب شکن مقابلے کے بعد 109 ویں منٹ میں ماریو منڈزوکک کے شاندار گول کی بدولت کروشیا نے انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ اتوارکواسپین سے ہوگا۔

فائنل ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میںمیں کھیلا جائے گا۔تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم میں بلجیم اورانگلینڈکےدرمیان ہوگا۔

کروشیا کی ٹیم اس سے قبل 1998ء میں بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ کھیل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

28 سال کے بعد انگلینڈنے ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن کروشیا نے اس کی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔

لوزنیکی اسٹیڈیم ماسکو میں انگلینڈ اورکروشیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم حاوی تھی اور پانچویں ہی منٹ میں کروشین کھلاڑی نے ٹاپ ڈی پر انگلینڈ کے کھلاڑی کو گرایا جس پر انگلینڈ کو ٹاپ ڈی پر فری ہٹ ملی جس پر ٹرائی پائر نے خوبصورت ہٹ لگا کر گیند کو نیٹ کے کارنر میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

10 ویں منٹ میں میچ کا پہلا کارنر کروشین ٹیم کو ملا لیکن اسے انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں نے ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف میں انگلش ٹیم کروشین پرحاوی رہی۔ کروشیا نے پانچ اور انگلینڈ نے تین کارنر حاصل کئے۔

دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں کروشیا کے پریسک نے خوبصورت گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ اس کے بعد کروشین ٹیم کی کارکردگی انتہائی جارحانہ رہی اور اس نے تواتر کے ساتھ انگلینڈ کے گول پر کئی حملے کئے لیکن بدقسمتی سے گول نہ ہوسکا۔

میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابررہا اور اضافی وقت کے 19 ویںمنٹ میں کروشیا کے ماریو منڈزوکک کے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی کامیابی دلوائی۔


تازہ ترین