• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان، طارق رشید، ملک آصف کی بینرز، فلیکسز اتارے جانے کی شکایت، الیکشن کمیشن کا نوٹس

لاہور (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں مسلم لیگ (ن) کے اہم امیدواروں کے انتخابی حلقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے اشتہاری بینرز، پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں کو تحفظ دیا جائے اور انتخابی امیدواروں کے فلیکسز، بورڈز اور بینرز اتارنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد، شیخ طارق رشید اور ملک آصف رجوانہ نے ملتان میں اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے لاکھوں روپے کے بینرز، جھنڈے اور فلیکسز اتارنے کے خلاف الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد اور ملتان کو شکایت کی تھی کہ انتخابی مہم میں ہمارے حلقوںمیں لگائے گئے بینرز وغیرہ اتار لئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین