• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔

درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جس پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بینچ تشکیل دے دیا۔

درخواست گزار نےاپیل میں موقف اختیارکیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہےلہذا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 57 سےشاہدخاقان عباسی کوالیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین