• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کے قاتل کی رحم کی اپیل مستردکی جائے، والد

زینب کے قاتل کی رحم کی اپیل مستردکی جائے، والد

قصورکی کم سن زینب کے والدامین انصاری نے مجرم عمران کی رحم کی اپیل مستردکرنےکےلئےصدرِمملکت کو درخواست دی ہے۔

زنیب کے والد امین انصاری نے صدر ِپاکستان کو بھجوائی گئی درخواست میں نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ نے عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ اب مجرم نےصدرِمملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کررکھی ہے، رحم کی اپیل کا فیصلہ نہ ہونےکی وجہ سےسفاک مجرم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

درخواست میں انہوں نے استدعاکی کہ صدرِ مملکت مجرم عمران کی اپیل مسترد کردیں۔

تازہ ترین