• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018: 4 دہشت گرد حملوں میں 125 افراد جاں بحق

الیکشن 2018: 7دن میں 4دہشت گرد حملے

الیکشن 2018ء کی انتخابی سرگرمیوں پر 7دن میں 4دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں 125 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں الیکشن 2018 ء میں صرف 12دن باقی ہیں،ایک طرف انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے،دوسری طرف دہشت گردوں کے حملے بھی جاری ہیں۔

ان 7 دنوں میں بنوں میں 2 حملے ہوئے جبکہ ایک ایک دھماکا پشاور اور مستونگ میں ہوا ہے،ان دھماکوں میں 2امیدوار بھی جان کی باز ہار چکے ہیں۔

سات جولائی کو بنوں کے علاقے تخت بھائی میں ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیریں کے قافلے میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں امیدوار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

دس جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں خود کش حملہ ہوا جس میں ہارون بلور سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 زخمی بھی ہوئے ۔

آج 13جولائی کو بنون اور مستونگ میں دھماکے ہوئے ،پہلا حملہ ایم ایم اے  امیدوار اکرم درانی کے انتخابی قافلے پر ہوا جس میں 4افراد جاں بحق 13زخمی ہوئے ۔

شام کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کے انتخابی قافلے پر حملہ ہوا جس میں رئیسانی سمیت 100 افراد جان کی بازی ہار گئے،حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین