کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان درجہ بندی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ پیر سے کوئٹہ میں شروع ہو گا جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ایونٹ پانچ روز جاری رہے گا جس میں حافظ عرفان اور ماہور شہزاد اپنے اعزازات کا دفاع کریں گے۔