ہری پور(نامہ نگار) ضلع ہری پور میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ووٹر وں کو متاثر کرنے اور موقع کی مناسبت سے تقریر وں کے ذریعے ووٹر کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش ضلع میں کس پارٹی کا امیدوار کامیابی حاصل کرے گاآہستہ آہستہ منظر واضح ہونے لگا ہر پارٹی کا ووٹر بھی اپنے اپنے امیدوار کی مدح سرائی اور دوسرے امیدوار میں خامیاں ظاہر کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ضلع ہری پور میں 2013کے الیکشن کے برعکس نتائج آنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن اصل فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس امیدوار کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا جائے ضلع ہری پور میں 2013کے الیکشن میں چار صوبائی حلقے تھے نئی مردم شماری کے بعد ایک سیٹ کم کردی گئی ہے اور اب تین صوبائی حلقے اور قومی اسمبلی کا ایک حلقہ بدستور برقرار رکھا گیا ہے حلقہ پی کے 40 میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکبر ایوب خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قاضی اسد کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ حلقہ پی کے 41 میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ فیصل زمان آزاد امیدوار سردار محمد مشتاق اور پی ٹی آئی کے امیدوار ارشد ایوب خان اور حلقہ پی کے 42میں آزاد امیدوار گوہر نواز خان آزاد امیدوارفیصل زمان جہازوں والا اورمسلم لیگ (ن) کے امیدوار قاسم شاہ کے درمیان مقابلہ ہے اور قومی اسمبلی کے واحد حلقہ میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بابر نواز خان اور پی ٹی آئی کے امیدوار عمر ایوب خان کے درمیان مقابلہ ہے ۔