ارکن پور(منیر مانک )رحیم یار خان کے اہم انتخابی حلقہ این اے 177میں کزن آمنے سامنے ، ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کے اہم سیاسی حلقہ این اے 177میں سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ و صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ مخدوم خسرو بختیار پاکستان تحریک انصاف ،سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پاکستان پیپلز پارٹی ،مرحوم ایم این اے مخدوم نور محمد ہاشمی کے فرزند مخدوم معین الدین علی پاکستان مسلم لیگ ن سابق ایم این اے جمشید خان دستی عوامی راج پارٹی ،غلام کبریا گھلیجہ متحدہ مجلس عمل کی طرف سے الیکشن 2018میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اصل مقابلہ اس حلقہ میں دونوں سگے کزن مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم شہاب الدین کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم خسرو بختیار حلقہ میں دھڑے بندی کی سیاست کرتے ہیں اور انتخابی حلقہ کے علاوہ پورے ضلع میں ایک مضبوط گروپ رکھتے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین حسب سابق اکیلے ہی ڈور ٹو ڈور واک کر رہے ہیں ایفی ڈرین کیس جسکا فیصلہ 21جولائی کو ہونے کا امکان ہے کی وجہ سے کافی ڈسٹرب نظر آ رہے ہیں۔تاہم دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔