• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25اور 26جولائی کو ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،الیکشن کمیشن کا سیکرٹری پاور ڈویژن کو خط

اسلام آباد ( نمائند ہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران 25اور 26جولائی کو ملک بھر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سیکرٹری پاورڈویژن کو خط لکھ دیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی عام انتخابات 2018کے عمل کو شفاف اور ہموار بنانے میں معاون ہو گی،خط میں کہا گیا ہے کہ 25جولائی کو صبح 8سے شام 6بجے تک کسی وقفہ کے بغیر پولنگ ہوگی، پولنگ کے فورا بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائیگا، انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

تازہ ترین