• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کا موسم آتے ہی برساتی مینڈک بھی باہر نکل آئے ،خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کا موسم آتے ہی برساتی مینڈک بھی باہر نکل آئے ہیں، یہ برساتی مینڈک شکست کھانے کے بعد گم ہوجاتے ہیں، عام انتخابات کا ماحول خدانخواستہ خراب ہوا تو اس کا اثر معیشت پر مرتب ہوگا، تمام جماعتوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے مخالفین عوامی حمایت سے محروم ہیں، ان کے پاس سوائے ہماری مخالفت کے اور کچھ نہیں، کوئی عوامی ایجنڈا اور منشور نہیں، عوام ایسے لوگوں کو ماضی کی طرح اس بار بھی مسترد کردینگے۔ وہ سکھر، روہڑی، علی واہن سمیت دیگر علاقوں میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی وہ واحد عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں لیکن عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

تازہ ترین