ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد جنوبی پنجاب کو پہلے اجلاس میں الگ صوبہ کی قرارداد منظور کروائی جائے گی اور تحصیل شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دلوائوں گا ۔ شجاع آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کا فیصلہ کر چکا ہوں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ روز یونین کونسل کبیر پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ کے میزبان میاں محمد جاوید ارائیں نے کہا کہ یونین کونسل کبیر پور، دین پور اور بلی والہ کے تمام منتخب چیئرمین سمیت تمام برادریوں میؤ، چوہدری ، مڑل، بخاری، چٹھہ، کلہوڑا، سید، گیلانی، جام، قریشی، بلوچ، بھٹی اور ارائیں برادری نے یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔