کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کا اجلاس صدر قاری رحمت اللہ کی صدارت میں ہوا جس میں نائب صدر کمال حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ مسعود ترین ایڈووکیٹ جہانزیب کاکڑ ایڈووکیٹ اور میر بنگل مری نے سانحہ مستونگ پر تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دہشتگردی کے حملوں سے قوم کے حوسلے پست نہیں ہونگے حکومت کو چاہئے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔