اٹک میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب احمد صدیقی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ آفتاب حلقےمیں انتخابی مہم سےواپس آرہےتھےکہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ تھاناسٹی کی حدودمیں پیش آیا۔
واضح رہے کہ شیخ آفتاب اٹک کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔