• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض پولنگ اسٹیشن میں سیڑھیاں ہیں بزرگ نہیں جاسکیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کے خلاف غیر ملکی قوتیں کام کررہی ہیں الیکشن کے التواء سے ملک کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے ۔ گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ22 جولائی کو لیاقت باغ جلسہ کی اجازت مل گئی ہے، عمران خان خطاب کریں گے23 جولائی کو کمرشل مارکیٹ جلسہ سے انتخابی مہم کا اختتام کریں گےہمارے حلقہ میں 700 سے زائد پولنگ اسٹیشن ہیں بعض پولنگ اسٹیشن میں سیڑھیاں ہیں بزرگ نہیں جاسکیں گےریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں ووٹنگ لسٹ میں کچھ صفحے نام مسنگ ہیں الیکشن کمیشن ووٹر لسٹیں سافٹ فارم میں امیدواروں کو دیں جو پارٹیاں ہارنے جارہی ہیں انہوں نے ابھی سے شور مچانا شروع کردیا ہے،ہارنے والی سیاسی جماعتیں انتخابات کو مشکوک کررہی ہیں پولنگ اسٹیشن پر ووٹر کے دباؤ اور موسم کو دیکھتے ہوئے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے آج سے ہم پیدل کمپین کا آغاز کررہے ہیں بائیس،این اے60/62 میں مخالفین کا نہ کوئی جلسہ ہے نہ دفتر نظر آرہا ہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ الیکشن کے التواء سے ملک کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ الیکشن کاالتواء چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں ۔ التواء کامطالبہ کرنا جمہوریت دشمنی کے مترادف ہے۔
تازہ ترین