• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18؍لاکھ آبادی کے حامل ضلع گھوٹکی میں 7؍لاکھ سے زائد ووٹرز

اوباڑو ( ملک محمد اسلم/نامہ نگار ) انتخابات میں ضلع گھوٹکی کے 7 لاکھ 6 ہزار541 افراد حق رائے دیہی استعمال کر سکیں گے۔ 18 لاکھ سے زائد آبادی کا ضلع گھوٹکی پانچ تحصیلوں اوباڑو ، ڈہرکی ، میرپورماتھیلو ، گھوٹکی اور خانپور مہر پر مشتمل ہے یہاں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشتیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 اوباڑو ، ڈہرکی اور میرپوماتھیلو پر مشتمل ہے جس میں صوبائی اسمبلی کی دو نشتیں پی ایس 18 اوباڑو جبکہ پی ایس 19 ڈہرکی اور کچھ حصہ میرپورماتھیلو پر مشتمل ہے یہاں مرد ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 507 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 335 ہے مجموعی طور پر 3 لاکھ 66 ہزار 842 ہے اسی طرح حلقہ این اے 205 تحصیل گھوٹکی ، خانگڑھ اور خانپور مہر پر مشتمل ہے یہاں صوبائی اسمبلی کی دو نشتیں ہیں جن میں پی ایس 20 خانگڑھ اور پی ایس 21 گھوٹکی پرمشتمل ہے یہاں مرد ووٹوں کی تعداد 1 الاکھ 91 ہزار 848 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 858 ہے مجوعی طور پر 3 لاکھ 39 ہزار 699 ووٹ ہیں یہاں پر مہر برداری کی پیپلزپارٹی سے ناراضی کے بعد مقابلے کی فضا قائم ہو گئی ہے مہر برادران کا چونکہ سیاسی اثر و رسوخ رہا ہے بلکہ 2013 کے انتخابات میں مہر بردارز نے پورے ضلع کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کلین سوئپ کیاتھا اور سردار علی گوہر خان مہر ، سردار علی محمد خان مہر رکن قومی اسمبلی بنے تھے جبکہ علی نواز عرف راجا خان مہر اور سردار محمد بخش خان مہر صوبائی اسمبلی کے ممبر تھے جبکہ اس وقت راجہ خان مہر اور محمد بخش خان مہر پیپلزپارٹی میں جبکہ علی گوہر خان مہر جی ڈی اے اور علی محمد خان مہر آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں سردار علی گوہر خان مہر سر توڑ کوششوں میں ہیں کہ ضلع سے پیپلزپارٹی کو شکست دی جائے مگر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی سر توڑ کوششوں میں ہیں کہ ماضی کی طرح کامیابیاں حاصل کیں جائیں اس ضلع کو پیپلز پارٹی کا گڑھ کہا جاتا تھا مگر اس وقت مقابلے کی فضاء قائم ہو چکی ہے یہاں دو نشستوں پر دلچسپ صورتحال ہے حلقہ پی ایس 19 پر پیپلز پارٹی کی جانب سے باری خان پتافی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اسی نشست پر ان کے سگے بھائی ہالار پتافی آزاد حیثیت سے اپنے بھا ئی کا مقابلہ کررہے ہیں جبکہ خانپور مہر کی پی ایس 21 پر بھی سردار علی گوہر مہر جی ڈی اے جبکہ سگے بھائی سردار علی نواز مہر پیپلز پارٹی کی جانب سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین