کوٹ غلام محمد (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور پیپلز پارٹی کے مخالفین کی ضمانتیں تک ضبط ہو جائیں گی۔ وہ کوٹ غلام محمد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام کے ایک جم غفیر سے وڈیو لنک سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پیپلز پارٹی کی ماضی میں کئے گئے عوام دوست اقدامات سے بہ خوبی واقف ہیں اس پارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا لہو شامل ہے عوام اس پارٹی سے محبت کرتے ہیں کیونکہ ہم نے ہمیشہ آمروں اور جابروں اور عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے اور کبھی بھی عوام کے مفادات کا سودہ نہیں کیا۔ بلاول بھٹو نے یقین ظاہر کیا کہ 25 جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیے کر طلوع ہو گا۔ کارنر میٹنگ سے قومی اسمبلی حلقہ 219 کے امیدوار میر منور علی خان ٹالپر، صوبائی اسمبلی حلقہ 49 کے امیدوار رئیس نور احمد خان بھرگڑی اور پی پی کے تعلقہ صدر حاجی رفیق احمد بھرگڑی نے خطاب کیا۔