• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سن 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات

ملک کے تیسرے انتخابات 25 فروری 1985ء کو ہوئے ،صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن کا انعقاد 28 فروری کو ہوا۔ جس میںجنرل ضیاء الحق نے سیاسی پا رٹیوں پر انتخا بات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔سیاسی جماعتیں1973ء کے آئین کی بحالی کا مطالبہ کرتی رہیں۔

انتخابات سے پہلے بہت سے قوانین اور قواعد میں تبدیلیاں کی گئیں اور جداگانہ انتخابات کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا۔

سن 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات

عام انتخابات کے نتائج کے مطابق 207 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،  خواتین کی ریزرو نشستیں 21 اور غیرمسلم اقلیتوں کی 9 تھیں، اس طرح کل 237 سیٹیں تھیں۔

1985ء کے عام انتخابات میں سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد خان جو نیجو کو وزیر اعظم بنا دیا گیا۔مگر ضیاء الحق نے جونیجو کی حکومت 29مئی 1988 ء کو ختم کر دی ۔

ضیاء الحق 17 اگست 1988ءکو طیارہ حادثےمیں وفات پاگئے ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کے ساتھ امریکی سفیر آرنلڈ رافیل بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تازہ ترین