• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایک جیل میں قید باپ بیٹی آپس میں نہیں مل سکتے‘

’ایک جیل میں قید باپ بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں‘

رہنما ن لیگ پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کرکے آیا ہوں، ایک ہی جیل میں قید ہونے کے با وجود باپ اور بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں،مریم نواز اور میاں نواز شریف کی 13 جولائی کے بعد آج پہلی بار ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئررہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملاقات میں مریم نوازاورکیپٹن صفدرکو بھی اجازت دی گئی۔میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر اپنے عزم پر قائم ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کو نیب اور احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی سہولت دی گئی ہے،ان جیسی سہولت 3 بار وزیر اعظم رہنےوالےشخص کو کیوں نہیں دی گئی، وہ جو مانگتے ہیں مل جاتا ہے،وہ اپنے فیصلے خود لکھتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ احتساب عدالت نے پوچھ گچھ کے لیے عمران خان کو طلب کیا تھا،عمران خان کا جواب آیا کہ وہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں نہیں آسکتے،ایک مقدمہ 4بار چلتا ہے اور 4 سزائیں سنائی جاتی ہیں،دوسری جانب کچھ مقدمات سالوں چلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناانصافی اس لیے ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو،ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کرنا کیوں جرم بنادیا گیا،کیا آئین پر عمل کرنے کی خواہش جرم ہے، انتخابات کا ڈرامہ رچانے کی ضرورت کیا ہے، اگر شفاف انتخاب نہیں کروا سکتے۔

واضح رہے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی آج ان سے ملاقات طے تھی۔

تازہ ترین