کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 36ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدارمیں مضر صحت گٹکا ، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی میں مقابلے کے بعد 2ملزمان روشن اور سید حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل ماجد کو گرفتار کر کے اسلحہ و موٹر سائیکل اور منشیات فروش عبدل اللہ نور کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی، ماڈل کالونی پولیس نے 2ملزمان مجید اور عبداللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2 ڈکیت صدام حسین ابڑو، عبدالہابی کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 6ملزمان وسیم عباس،عرفان،عبدالجبار،سلمان ،نسیم ،شوکت علی کو گرفتار کر کے 6کلو چرس 2موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا، کلاکوٹ پولیس نے منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی،گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروش نعمت خان کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی ، سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل خداداد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، کورنگی پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان حمزہ اور اسحاق کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، سائٹ بی پولیس نے منشیات فروش آفتاب حیدر کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی ، پاکستان بازار پولیس نے 2 منشیات فروش حاجی سعید اور محمد عالم کو گرفتار کرلیا ،سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عبدالہادی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ملزم عرفان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2اسٹریٹ کرمنل غلام شفیع اور اکرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان صدر الدین عالم اور محمد آدم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا، سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا ،سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور احمد اور عثمان غنی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنسین اور حمزہ کو گرفتار کرلیا ، فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروش فاروق شاہ ، فیصل احمد، حبیب اور راحیل حسین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔