نوازشریف اور مریم نواز کے وکلا نے اپنے موکلین سے ملاقات کیلئے جیل حکام کو درخواست دےدی ۔
ذرائع کے مطابق اجازت ملنےپروکلا نوازشریف اورمریم نوازسےملنےاڈیالہ جیل جائیں گے اور مریم نوازسےسہالہ گیسٹ ہاوس منتقلی سےمتعلق بھی مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب جیل حکام کی طرف سے اب تک درخواست کا جواب موصول نہیں ہوا۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کے وکلاء خواجہ حارث اور امجد پرویزکی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی تھی ۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جیل حکام نے آج دن 11بجے ملاقات کا وقت خود طے کیا تھا، تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ آج ملاقات نہیں کرائی جا سکتی اور نئے وقت سے بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اچانک تبدیل کردیا گیا۔