• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی میں کل سے کبھی ہلکی کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق کل سے جاری بارش کے باوجود فی الحال راولپنڈی کے نا لہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، نالےمیں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 5فٹ اور کٹاریاں میں 7فٹ ہے۔

ترجمان واسا کا مزید کہنا ہے کہ واسا کی ٹیمیں راولپنڈی شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں، کمیٹی چوک انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔

ترجمان واسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہنگامی صورت میں واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے تیار ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آج بھی راولپنڈی کے ساتھ اسلام آباد، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر مولادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فاٹا، خیبر پختون خوا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 12ا ور خضدار میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین