• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: بیوپاریوں کا احتجاج، باب دوستی آمدورفت کیلئے بند

Latest News
چمن......کسٹم حکام کی لائیو اسٹاک پر پابندی کے خلاف سیکڑوں بیوپاریوں نے چمن بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے باب دوستی کو آمدورفت کےلئے بند کر دیا ہے۔

کسٹم پالیسیوں کے خلاف بیوپاریوں نے احتجاج کرتے ہوئے چمن کسٹم ہاوس کے قریب ٹائر جلا کر پاک افغان شاہراہ بند کر دی ہے جس سے افغانستان کے ساتھ تجارت معطل ہو گئی ہے ۔

باب دوستی بند ہونے سے سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہے،بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ کسٹم نے کوئٹہ سے چمن شہر تک جانور لانے پر پابندی عائد کر دی ہے،جبکہ کسٹم حکام کہتے ہے کہ جانوروں کی افغانستان اسمگلنگ کا خدشہ ہےصوبائی حکومت کے کہنے پر پابندی لگائی۔
تازہ ترین