ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چوہدری ناصر میئو، رانا کامران، عقیل شاہ، عدنان قریشی، رانا چنوں، عرفان بھٹہ، ناصر بلوچ، رائو غفار، شفاعت میئو، عمران میئو، رائو معظم، سلیم بھٹی، عبد الحمید فوجی، چوہدری ستار میئو، چوہدری طاہر میئو، رائو ارشاد ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے این اے 157کے امیدوار علی موسی گیلانی کے قافلے پر فائرنگ کے ذمہ دار پی ٹی آئی رہنما پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے محمود آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے چیف جسٹس ، الیکشن کمیشن ، نگراں حکومت کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔