• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،این اے 139،تحریک انصاف اور ن لیگ میں زبردست ٹاکرا

قصور،این اے 139،تحریک انصاف اور ن لیگ میں زبردست ٹاکراروایتی حریف سردار آصف نکئی کی عظیم الدین لکھوی کی حمایت سے رانا اسحاق کیلئے مشکلات بڑھ گئیںچونیاں(حافظ محمدشریف اشرف) قصورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139پر تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور مسلم لیگ نواز کے امیدوارسابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے کزن رانامحمداسحاق خاں کے درمیان زبردست ٹاکرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ کی اہم برادریوں میں ارائیں، راجپوت، جٹ، ڈوگر و دیگر شامل ہیں، اہم سیاسی خاندان نکئی، رانااور لکھوی ہیںجبکہ ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، رانامحمداسحاق خاں، سابق وفاقی وزیر سردار محمد آصف نکئی اہم سیاسی شخصیات ہیں۔یہاں انتخابی عمل میں برادریوں کا بڑا عمل دخل رہا ہے ، 2013میں یہاں سے رانااسحاق سردار آصف نکئی کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے، تاہم اب اس حلقے کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہےکیونکہ رانامحمداسحق خاں کے روایتی حریف سردارآصف نکئی نے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹرعظیم الدین زاہد لکھوی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین