قومی اسمبلی کے حلقہ 60میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست لاہور میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے،جس کے بعد اب اس درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سماعت پر پیشی کیلئے شیخ رشید کو فلائٹ نہیں مل سکی جس کے بعد انہوں نے بذریعہ سڑک لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید نے سماعت لاہور رجسٹری میں رکھنے پر حیرت کا بھی اظہار کیا۔لاہور رجسٹری میں سماعت پر شیخ رشید اور ان کے وکیل میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجود کیا تھا جہاں ان کی درخواست مسترد ہو گئی جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے ۔