• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں انتخابی سامان کی ترسیل پر بےانتظامی

کوئٹہ میں انتخابی سامان کی ترسیل پر بےانتظامی

کوئٹہ میں خواتین پولنگ عملے کی انتخابی سامان کی ترسیل کےموقع پربےانتظامی کی شکایت سامنےآئی ہے۔

خواتین پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں صبح سویرےبلایاگیا،صحیح انتظامات نہیں کئےگئے،شدید گرمی میں ہم دربدرہوگئے،پینے کاپانی تک میسرنہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ خواتین پولنگ عملےکوکوئی عزت نہیں دی گئی۔

پولنگ عملے نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھوپ سےبچاؤکےلیےسائےکابھی کوئی بندوبست نہیں کیاگیا اورالیکشن مٹیریل لینےمیں بھی کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

واضح رہے بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کا کہناہے شہری علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام آج شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا جبکہ دور دراز علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل رات تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین