راولپنڈی (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ڈویژن بنچ کی عدم موجودگی کے باعث سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت نہ ہوسکی، بنچ مکمل نہ ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی جس کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گئی ہے،ڈسٹرکٹ بار کے صدر خرم مسعود کیانی،ہائیکورٹ بار کی جنرل سیکرٹری حفصہ بخاری،مسعود عباسی ، ملک ظہیر ارشد نے شاہد خاقان عباسی جبکہ سید عاطف نے فواد چوہدری کیخلاف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمن لودھی کیخلاف توہین آمیز گفتگوکرنے پر درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں ،چیئر مین پیمرا اور سیکرٹری وزارت اطلاعات کوبھی فر یق بنایا گیا تھا گزشتہ تاریخ سماعت پر پیمرا نے جواب کیلئے مزید مہلت طلب کی تھی اس دوران لاہور ہائیکورٹ اولپنڈی بنچ میں ڈویژن بنچ تبدیل ہوگیا تھا۔