• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولنگ کے آغاز سے قبل این اے 243 کے 8 پولنگ اسٹیشن تبدیل


کراچی میں پولنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی قومی اسمبلی کی نشست این اے 243 کے 18 ہزار سے زائد ووٹرز کے 8 پولنگ اسٹیشن تبدیل کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایف بی آر کی عمارت میں قائم کیے گئے تھے،8 پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 18 ہزار 992 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایف بی آر کی عمارت اب بھی پولنگ اسٹیشن ہے۔

پولنگ اسٹیشن این اے 243 اور پی ایس 101 کے لئے قائم کیے گئے تھے،پولنگ اسٹیشن ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دوسری عمارت میں منتقل کیے گئے ہیں۔

تبدیل کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کو اب گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے،،این اے 243 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہےاین اے 243 سے ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی بھی امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی کی شہلا رضا ابھی اسی حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ ایم ایم اے کے اسامہ رضی بھی این 243 سے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین