پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں صورتحال بہت مثبت ہے۔
یہ بات انہوں نےاین اے 156 ملتان 3 میں جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ اللہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے اور ملک کی خدمت کا موقع دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے رجحان مثبت دکھائی دے رہا ہے۔