سکھر.....خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں صرف وزیراعظم کوجواب دےسکتےہیں۔مضحکہ خیز الزامات پر لوگ ہنس رہےہیں ہوسکتاہےاس پرعدالت بھی جائیں۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قد کے بڑے نظرآنے والے لوگوں کے ذہن بہت چھوٹے ہیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر جواب دینا میرا لیول نہیں ۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مک مکا دوطرفہ ہوتاہے ۔مک مکا کا کہہ کر الزام لگانے والے سمجھ گئے ہیں انہوں نے غلط بات کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو پٹرولیم منصوعات پرعوام کو ریلیف دینا چاہیے۔پی آئی اے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ادارے بیچ کرملک نہیں چلایاجاسکتا۔