• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا ملتان کا دورہ، کنٹرول روم کامعائنہ، الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز پولیس افسران و اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہو کرفرض شناسی ، غیر جانبداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت فرائض سر انجام دیئے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت سے متعلق بھرپور بریفنگ دینے کے علاوہ ان کی مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ملتان کے دورے کے دوران کیا ، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس نے سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے بھرپور کارروائیاں کیں اور صوبہ بھر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھی ہے ، انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے،الیکشن ڈے پر صوبہ کے تمام اضلاع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، دریں اثناآئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولنگ ڈے کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے محنت ، غیرجانبداری اور فرض شناسی کی قابل قدر مثالیں قائم کردیں ، الیکشن ڈیوٹی کیلئے صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت دیگرسینئر پولیس افسران الیکشن مانیٹرنگ کرتے رہے، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایس پی کنٹرول نے بریفنگ دی جبکہ آئی جی نے فیلڈ میں موجود تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو الیکشن ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں ۔
تازہ ترین