• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم ، پودے لگائے گئے

ملتان( لیڈی رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے،اس موقع پر ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر پرویز احمد سلہری نے کہا کہ اس وقت ما حولیا تی آ لو دگی کے با عث بہت سی بیما ریاں پیدا ہو رہی ہیں،ان کی روک تھام کے لئے زیا دہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئے،پودوں سے جہاں آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے وہاں قدرتی حُسن و جمال میں اضافہ ہوتے ہیں ہم سب کوچاہئے اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگا ئیں اور اُس کی آبیاری کریں،اس موقع پرسیف اﷲ چوہدری، سعید اللہ خان،ڈاکٹر نثار احمد چوہدری،ملک شکیل ، سہیل عمران صدیقی،پروفیسر اعظم ،اورر گلیکسی لیو کلب کے ممبران احمدہارون ،کامران،ارسلان علوی، بھی موجود تھے۔
تازہ ترین