• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق ،پنجاب،ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے گی،فضل الرحمٰن کا PNAکی طرز پر تحریک چلانے کا اعلان

وفاق ،پنجاب،ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے گی،فضل الرحمٰن کا PNAکی طرز پر تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(جنگ نیوز)صدر مسلم لیگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر لیگی قیادت نے مرکز میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنےاور پنجاب میں حزب اختلاف کی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی صدر شہباز شریف نےکہاکہ جیتنے والوں کو مبارکباد کے خط لکھیں گے اور ہارنے والوں کو بھی حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس پر قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں ، کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔

تازہ ترین