• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار مسلسل 9ویں بار رکن قومی اسمبلی بننے کا ریکارڈ قائم نہ کر سکے

راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان کے سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان مسلسل نویں بار ر کن قومی اسمبلی بننے کا ریکارڈ قائم نہ کر سکے ،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان 102267 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار 66610 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے‘چودھری نثار پہلی مرتبہ1985 میں حلقہ این اے52 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ‘ 1988سے مختلف اہم وفاقی وزارتوں کے قلمدان سنبھالے ‘1988 میں پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر کے طور پر مختصر طور پر خدمات سر انجام دیں‘1997 سے 1999 تک وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور وز یر بین الصوبائی رابطہ رہے ‘29مارچ 2008 13 مئی 2008 تک گیلانی کابینہ کے دوران بھی وزیر برائے خوراک، زراعت اور مویشی/لائیو سٹاک اور وزیر مواصلات رہے‘7جون 2013 سے 28جولائی 2017 تک وزیر داخلہ و وزیر منشیات روک تھام اور 17ستمبر 2008 سے 7جون 2013 تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے ‘جون 2013 میں تیسری شریف کابینہ میں وزیر داخلہ پاکستان بننے کا اعزاز حاصل کیا ‘ یہ ان کا مسلسل نوواں الیکشن تھا اگر وہ اس میں جیت جاتے تو قومی اسمبلی میں مسلسل نویں دفعہ آنے والے پہلے سیاست دان ہوتے مگر وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے میں ناکام رہے ۔
تازہ ترین