ملتان (صباح نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی270پر شکست ہوئی۔ عام انتخابات کے جہاں کئی اپ سیٹ دیکھنے میں آئے وہیں ایک بڑا اپ سیٹ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمد قریشی کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہوا۔ جہاں ملتان کے حلقے پی پی دو سو ستر پر پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو سلمان نعیم نے شکست دی۔ تحریک انصاف کی جانب سے نوجوان امیدوار سلمان نعیم کو ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سلمان نعیم نے تینتیس ہزار دو سو چورانوے ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمد قریشی نے اکتیس ہزار سات سو سولہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔