• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ایک مرتبہ پھربرف باری، سیاحوں کے مزے آ گئے

Latest News
مری......پورا دن برف باری کے بعد مری میں نکلی ہلکی ہلکی دھوپ اور کبھی بادلوں سے گرے ہلکے برف کے گالے، بس منچلے اُمڈ آئے مری میں، کچھ تو گِٹار سنگ لے آئے اور سُریلی آوازوں کا جادو جگا دیا۔

جب موسم ہو سہانا،آرام دہ ہو رہنے کا ٹھکانہ اور نظارے عاشقانہ، تو ایسے میں لبوں پر بے اختیار ایسے نغمے آ ہی جاتے ہیں۔یہ منظر سوئٹزرلینڈ کے نہیں بلکہ مری کا ہے جہاں اُجلی اور نرم و ملائم برف نے سنہری دھوپ کے ساتھ ملکر ماحول سحر انگیز کر رکھا ہے۔

ہفتے کی چھٹی کو موقع غنیمت جان کر لوگ یہ نظارے آنکھوں میں بسانے دور دور سے کھچنے چلے آرہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مری میں 6 انچ تک برف پڑی اور یہ سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔اس لئے جو ابھی تک کر رہے ہیں انتظاروہ ایک طرف رکھیں اپنی نوکری، کاروبار اور مری کی جانب دوڑائیں اپنی کار ۔
تازہ ترین