مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) مانچسٹرسٹی اور راچڈیل کی ٹیموں کے درمیان پلیٹ فیلڈ پارک مانچسٹر کے میدان میں کبڈی میچ کھیلا گیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دلچسپ مقابلے کے بعد مانچسٹر کی ٹیم نے راچڈیل کی ٹیم کو شکست دےکر جیت اپنے نام کر لی اس موقع پر مہمانِ خصوصی شیڈو وزیر افضل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی کا فن پنجاب کی میراث ہے،اِس کھیل کو برطانیہ کی سر زمین پر دیکھ کر پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی۔یہ بڑی خوش آئند بات ہےکہ کبڈی جیسے پنجاب کے روایتیکھیل کو برطانیہ میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ ۔میچ جیتنے والی ٹیم کو نقد کیش انعام اور ونر ٹرافی بھی دی گئی جبکہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین نے جنگسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک اچھا مشغلہ ہےجو دوسروں کو بھی منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ترغیب دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہےاور اس فن کو برطانیہ میں پروان چڑھتا دیکھ کر پاکستان کی یاد تازہ ہوگئی۔