• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا اور پنڈدادخان میں چھتیں گرگئیں،3افراد جاں بحق

سرگودھا اور پنڈدادخان میں چھتیں گرگئیں،3افراد جاں بحق

سرگودھا اور پنڈدادخان میں بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

سرگودھا کے نواحی علاقے کوٹ راجہ میں بارش کے با عث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پنڈ دادن خان میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 12سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں 39 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

شیخوپورہ شہر اور نواحی علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

سرگودھا اور پنڈدادخان میں چھتیں گرگئیں،3افراد جاں بحق

دوسری جانب گجرات، حافظ آباد، دیر، لکی مروت اور شبقدر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش ہو ئی ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

دیامرمیں موسم ابرآلود رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، خیبر پختونخوا، ژوب، قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح، آزاد کشمیر میں نکیال کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

استور میں 10روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ، جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے۔

لوئر دیر میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے، بارشوں سے لوئر دیر کی ہریالی میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

تازہ ترین