• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلی کے خواہشمند

شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلی کے خواہشمند

شاہ محمودقریشی مرکزمیں عہدے کی بجائے پنجاب کی وزارت اعلی کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں عبوری وزیراعلی بنانے کی تجویز دے دی،وہ ضمنی الیکشن لڑکرپنجاب اسمبلی میں آنےتک عبوری وزیراعلی چاہتےہیں۔

تحریک انصاف کے بعض سینئر رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کی تجویز سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار وزیراعلی کی تبدیلی مناسب نہیں ہوگی۔

ذرائع تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزمیں بھی تحریک انصاف کےلیےایک ایک ووٹ قیمتی ہے۔

تحریک انصاف نےقومی اور صوبائی دونوں نشستیں جیتنے والوں کو مرکز میں رکھنےکی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ نمبر گیم ایسا ہے کہ بارباروزیراعلی کی تبدیلی کارسک نہیں لیاجاسکتا۔

تازہ ترین