• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئی سی سی رینکنگ ، فخرزمان کی ٹاپ 20 میں انٹری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر فخرزمان کیرئیر میں پہلی بارٹاپ 20 بیٹسمین کی فہرست میں شامل ہوگئے ،وہ 24 ویں سے16ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ٹاپ بیٹسمین ،ٹاپ ٹیم، ٹاپ آلرائونڈرز اور ٹاپ بولرز پر نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق فخر زمان کو زمبابوے سیریز میں515رنز اسکور کرنے پر 24ویں پوزیشن سے 8درجہ ترقی ملی جس کے بعد وہ دنیا کے ٹاپ 20 بیٹسمین میں شامل ہوئے اور رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے ۔ انہوں نے سیریز کے دوران ایک ڈبل سنچری بھی اسکور کی وہ بابر اعظم کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جو ٹاپ 20 میں شامل ہوئے ۔

آئی سی سی رینکنگ ، فخرزمان کی ٹاپ 20 میں انٹری

آج یعنی اتوار کو جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، وہ زمبابوے سیریز میں 184رنز اسکور کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر عالمی نمبر 2بیٹسمین بن گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں پاکستان 104 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہےجبکہ انگلینڈ پہلی اور بھارت دوسرے پر موجود ہے۔

بولرز رینکنگ میں حسن علی تیسرے نمبرپر براجمان ہیں جبکہ پہلا نمبر جسپریت بمراہ اور دوسرا راشد خان کا ہے۔

آلرائونڈرز میں بنگال ٹائیگرز کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے جبکہ محمد حفیظ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین