مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 184سےکامیاب آزاد اُمیدوارجگنو محسن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں حکومت سازی کے بارے میں مثبت گفتگو کی گئی، جگنو محسن کرکٹ بورڈ کے چئیر مین نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف نےجگنو محسن کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جس پر جگنو محسن نے کہا کہ وہ سوچ کر حتمی جواب د یں گی۔
دیگر جماعتیں بھی جگنو محسن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان پارٹیوں کے ساتھ بھی جگنو محسن کی ملاقات متوقع ہے۔