• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور سیال ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی فیملی کے ہمراہ دربار حضرت سلطان باہوؒ پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

 احمد پور سیال (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیملی کے ہمراہ دربار حضرت سلطان باہوؒ پر حاضری دی ۔ چیف جسٹس نے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نوافل اور نماز عصر بھی وہیں ادا کی۔ ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کا استقبال کیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی دربار حضرت سلطان باہوؒ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تحصیل احمد پور سیال کے تمام سرکاری دفاتر میں عملہ چوکس رہا۔اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمن جھنگ وقار منصور اور اے ڈی سی آر سجاد خان ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نعیم شیخ کے علاوہ صاحبزادہ سلطان حمید ، صاحبزادہ نجیب سلطان و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین