• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر او سے ن لیگی امیدوار کی بدتمیزی، نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرگودھا میں ریٹرنگ آفیسر کے ساتھ ن لیگ کے امیدوار کی بد تمیزی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس پنجاب سے24گھنٹوں میں رپورٹ مانگ لی۔ چیف جسٹس کہا کہ بدتمیزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، معاملے کی تہ تک جائینگے، اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرینگے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریٹرنگ آفیسر کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے باور کرایا کہ جوڈیشری سے افسر اس لیے دیئے تھے کہ شفاف اور صاف انتخابات ہو سکیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے خبر دار کیا کہ بدتمیزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور کسی صورت بدتمیزی والا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ معاملے کی تہ تک جائیں گے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی بھی کریں گے۔
تازہ ترین