• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنسداران کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا:میئر ملتان

ملتا ن(سٹا ف رپو ر ٹر ) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنسداران و متولیان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔یکم محرم الحرام سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، گلیوں کی تعمیر ومرمت، سیوریج ، سٹریٹ لائیٹس ، صفائی و ستھرائی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے عملی طور پر کردار ادا کریں گے اور مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میئر آفس میں تحفظ عزادا ری پنجاب کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداران و متولیان سے کی گئی ۔ملاقات میں کیا اس موقع پر تحفظ عزادا ری پنجاب کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز سمیت لائسنسداران و متولیان مخدوم سید صدرالدین گیلانی،خلفیہ الطاف حسین،قاضی غضنفر حسین اعوان، مخدوم سید چن چراغ مشہدی،فدا حسین،سید آغا حسین شاہ،حاجی عنایت حسین،شبیر حسین ملنگ،مخدوم سجاد عباس،سید اطہر عباس،محمد سیلم،سید احمد رضا گردیزی، سجاد حسین نمبردار،ثمر عباس کھوکھر،محمد عباس شمسی ،عباس نقوی،مجید قصیرانی،خالد خان،طارق مجید چوہان،وسیم زیدی ودیگرموجود تھے اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے میئر ملتان کو ماتمی جلوس روٹس پر مسائل کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین