• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے 4 ڈاکٹروں کو مختلف ڈیوٹیاں پر تعینات کیا ہے، شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے سینئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود احمد کو ضلعی پولیو کنٹرول روم ملتان کا انچا رج بنیادی مرکز صحت ٹھٹھہ گھلواں کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شمیر احمد کو ڈسٹرکٹ سرویلنس کوارڈینیٹر ،ٹائون اسپتال ایس بلاک نیوملتان کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد حسین کو ضلعی پولیوکنٹرول روم کا سپروائزر مقرر کیا ہے جبکہ تحصیل ہسپتال جلال پور پیروالہ کی گائناکالوجسٹ ڈٓاکٹر زاہرہ مجیب تاحکم ثانی شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گی۔
تازہ ترین