لاہور میں معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔
لاہور میں ناقص ، ممنوعہ اور غیر معیاری اشیا خورونوش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی قیصر عباس نے بتایا گیا کہ پکڑی گئی جوس فیکٹری میں فروٹ کانام و نشان بھی نہیں پایا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بند روڈ میں ناقص پانی سے برف تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی ہے،برف کی تیاری میں گنداپانی اورزنگ آلودبرتن استعمال کیے جا رہے تھے۔
پی ایف اے کی جانب سے ٹیکسٹائیل کلرز کے استعمال پرجلوموڑ پر معروف سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ بھی سیل کیا گیا ہے۔
گڑھی شاہو میں گٹکا فروخت کرنے والا بڑا سپلائر بھی پکڑا گیا جس سے 1100پیکٹ گٹکا برآمد ہوا ہے،اس کی پان شاپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔