کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ نے ’کیس نمبر 9‘ کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر شاہ زیب خانزادہ کو سراہا
پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقرا خالد نے سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ سے ٹورنٹو میں خصوصی ملاقات کی اور جیو ٹیلی وژن کے مقبول ڈرامہ سیریز کیس نمبر 9 کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر اُن کی کاوشوں کو سراہا۔