• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا،خالد اشرف خان

ملتان (سٹاف رپورٹر)صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان خالداشرف خان نےکہاہےکہ چیف جسٹس پاکستان وہ شخصیت ہیں جنہوں نےملک میں جمہوریت کوڈی ریل ہونےسےبچایاہےاوربروقت انتخابات کرانے کاقابل ستائش کرداربھی اداکیاہے۔اس طرح ملک کے راندہ درگاہ اورپسےہوئے عوام کے بنیادی حقوق کےلئےخشک دودھ سےجدوجہدشروع کی جوشعبہ تعلیم ،صحت ،صاف پانی اوراب ڈیموں کی تعمیرتک پہنچ چکی ہے۔حالانکہ یہ حکمرانوں اورانتظامیہ کی ذمہ داری تھی جو آج تک یہ فرض اداکرنے میں ناکام رہےہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نےگزشتہ روزہائیکورٹ بارمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔انہوں نےمزیدکہاکہ چیف جسٹس پاکستان نے ملتان کے وکلاءاورسائلوں پراس وقت خصوصی مہربانی کی جب بزرگ،خواتین اورنوجوان وکلاءکے ساتھ سائل بھی سڑکوں پرسراپااحتجاج تھےکہ ان کی عدالتوں کوشہرسے باہرمنتقل کردیاگیاتھاجس پرفاضل چیف جسٹس نےفوری طورپرملتان کادورہ کرکےعدالتوں کی واپس منتقلی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوجب بھی ضرورت پڑی تووکلاءنے قربانیاں دیں اوراب بھی ڈیموں کی تعمیرمیں اپنابھرپورحصہ ڈالیں گے۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری ملک محمدعثمان بھٹی اوردیگرممبران وکلاءبھی موجودتھے۔
تازہ ترین