• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی دولت واپس لانے کیلئےپہلے 100روز میں ایکشن لیا جائیگا، اسد عمر

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )تحریک انصاف کی آئندہ حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لانے کے لیے پہلے 100روز میں ایکشن لیا جائے گا ۔بالواسطہ ٹیکس کنٹرول کئے جائینگے، ہائوسنگ کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر میں شفافیت لائی جائیگی ، ٹیکس کے نظام کو سہل بنایاجائے گا ، ٹیکس پالیسی کے تحت بالواسطہ ٹیکسوں کو کنٹرول کیا جائیگا۔ ہائوسنگ کا شعبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،حکومت ہائوسنگ سکیمیں بنائے گی اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر بھی اس شعبے کو ترقی دی جائیگی تاکہ لوگوں کوگھر فراہم ہوں اور روزگار ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئےکیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہائوسنگ کی اہمیت ہماری پالیسی کا حصہ ہے ، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ لوگو ں کو گھر مہیا ہوں ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ہائوسنگ کے شعبے اہم ہے کیونکہ اس سے متعد د دوسرے شعبے منسلک ہیں ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پا کستا نیو ں میں اس شعبے میں بہت دلچسپی ہے لیکن ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین